سندھ میں تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش کیخلاف سول سوسائٹی اور صحافیوں کا مشترکہ تعلیمی ادارے کھولو ریلی 182

سندھ میں تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش کیخلاف سول سوسائٹی اور صحافیوں کا مشترکہ تعلیمی ادارے کھولو ریلی

سندھ میں تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش کیخلاف سول سوسائٹی اور صحافیوں کا مشترکہ تعلیمی ادارے کھولو ریلی

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف)سندھ میں تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش کیخلاف سول سوسائٹی اور صحافیوں کا مشترکہ تعلیمی ادارے کھولو ریلی دھابیجی پریس کلب پر منعقد ہوئ احتجاجی ریلی میں پ،ٹ، الف رہنماء مراد ناہیو، میر ملوک خان مری، صدر پریس کلب مقصود احمد جوکیو، مولانا سعیدالرحمان، فنگشنل لیگ رہنماء فقیر جاوید جوکیو، طالبہ اقراء جوکیو، فقیر رمضان ناہیو، زوہیب جوکیو، ریاض احمد جوکیو، فضل ربی خان، مولا بخش کاتیار،

حفیظ جوکیو، رفیع اللہ خان، محی الدین جوکیو، شاہیجان پھٹان و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی غیر سنجیدہ پالیسیوں کی بدولت تعلیمی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہیں انہیں جلد کھلوانا انکی ذمہ داری ہے بچے تعلیم سے دور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ صوبائ کابینہ کے بچے باہر یا پھر آن لائن پڑھ رہے ہیں اور غریب کا بچہ رل رہا ہے مظاہرین تالے کھولو تعلیمی ادارے چلاو اور سندھ میں تعلیمی قتل عام نامنظور کے نعرے لگاتے رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں