پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے راہنما ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید کا دورہ 235

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے راہنما ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید کا دورہ

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے راہنما ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید کا دورہ

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر اسلام گڑھ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے راہنما ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید کا دورہ اسلام گڑھ ۔مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔تفصیلات کے مطابق نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید نے اسلام گڑھ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ماسٹر محمد رفیق آف نیوسٹی اندراہ کے تایا۔حاجی محمد نواز کی ممانی جان۔خواجہ غلام حسین کی بھابھی ۔سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چیرمین محمد آمین کے پوتے کی وفات پر ان کے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ان کے ساتھ پیپلز پارٹی کے سئینیر راہنما ٹھیکیدار طارق حسین۔چوہدری زوالفقار احمد بجاڑوی۔صوفی محمد عارف چوہدری۔چوہدری داود بندوروی۔ٹھیکیدار مہربان حسین۔ماسٹر محمد یونس ۔چوہدری مہربان خان ۔چوہدری گلنواز ۔راجہ فضل الرحمان ۔سیکرٹری محمد خلیل چوہدری۔چوہدری شبیر خان اور دیگر ہمراہ تھے۔چوہدری قاسم مجید نے پارٹی راہنماوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ تمام کارکنان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے خدمت کا موقع دیا۔اگلے پانچ سال چوکیدار کی طرح آپ کی خدمت کروں گا جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں