‘ سینئر جرنلسٹ چوہدری مجاھدمحمود کے والد محترم چوہدری نذر محمدطویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے
ہارون آباد (بیورو رپورٹ) انتقال پر ملال ” سینئر جرنلسٹ چوہدری مجاھدمحمود کے والد محترم چوہدری نذر محمدطویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے نائب صدر خرم شہزاد ملک کا اپنے صحافی بھائی چوہدری مجاہد محمود سے ٹیلی فون پر ان کے والد محترم کے انتقال پر اظہار افسوس
تفصیلات کے مطابق دیپالپور پریس کلب و انجمن صحافیاں (رجسٹرڈ) کے سرپرست اعلی سینئر صحافی چوھدری مجاھد محمود،محمود احمد آفیسر زرعی ترقیاتی بنک دیپالپور کے والد محترم، چوھدری محمد اسلم (ر) اے ایس آئی پنجاب پولیس کے بہنوئی اورمیاں محمد یسین ایس ایس ٹی ٹیچر کے سسر چوہدری نذر محمد گزشتہ روز طویل علالت کے بعد بقضائے الٰہی انتقال کرگئے تھے مرحوم کے انتقال پر ملال کرتے ہوئے اپنے صحافی بھائی چوہدری مجاہد محمود سے ٹیلی فون پر اظہار افسوس کرتے ہوئے
سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے نائب صدر خرم شہزاد ملک کا کہنا تھا کہ بے شک موت برحق ہے اور ہر جاندار نے ایک دن موت کا ذائقہ چکھنا ہے اللہ تعالیٰ ہمارے صحافی بھائی چوہدری مجاہد محمود کے والد محترم کے درجات بلند فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین