ریسکیو 1122 مہمند کے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتحار خان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ طور پر چارج سنبھال لیا
ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمند ،ریسکیو 1122 مہمند کے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتحار خان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ طور پر چارج سنبھال لیا۔ ضلعی آفس کی آمد کے موقع پر ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ریسکیو جوانوں کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتحار خان نے روزانہ کی بنیاد پر مختلف قسم کے حادثات میں ریسکیو کے خدمات اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات، گاڑیوں کا بھی جائزہ لیا۔اس نے جوانوں کی کاردکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور انکی کارگرگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو ان کی دلیزپرمدد فراہم کرتے ہیں اسلئے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے تمام ریسکیو اہلکارایمانداری، تندہی اور محنت سے اپنی پیشہ ورانہ امور سرانجام دیں اور اس نے زیادہ کیا کہ ہم سب بہت خوش نصیب ہیں کہ اللّه نے ہم سب کا انتخاب ایک بہترین کام کے لیے کیا جس کا انعام۔ خدا خود دیتا ہیں اس لیے ہم سب مل کر ایک جذبے کے ساتھ اپنے عوام کی خدمت کریں گے اور عوام کو بہترین سروس فراہم کریں گے۔ترجمان ریسکیو 1122 مہمند