دوہری شہریت رکھنے والے اوورسیز پاکستانی نہیں ہیں، کیپٹن عاصم ملک 262

دوہری شہریت رکھنے والے اوورسیز پاکستانی نہیں ہیں، کیپٹن عاصم ملک

دوہری شہریت رکھنے والے اوورسیز پاکستانی نہیں ہیں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا جو حق دیا جارہا ہے یہ حق صرف اور اوورسیز پاکستانیوں کو دینا چائیے جو پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر ہیں، ووٹ کا حق دوہری شہریت رکھنے والے افراد کو نہیں دینا چاہیےکیونکہ دوہری شہریت رکھنے والے اوورسیز پاکستانی نہیں ہیں، دوہری شہریت رکھنے والے دو کشتیوں کے سوار ہوتے ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانی پاکستان سے باہر روزگار کے سلسلے میں عارضی طور پر نوکری یا کاروبار کی غرض سے مقیم ہوتے ہیں ان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہوتا ہے

اور ایک مخصوص مدت کے بعد وہ اپنے پاسپورٹ کی تجدید کراتے ہیں لہذا حکومت پاکستان ووٹ کا حق صرف اوور سیز پاکستانیوں کو دے، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ میں یہ بات دہراتا ہوں کہ دوہری شہریت والے اوورسیز پاکستانی نہیں ہیں انہیں اوورسیز پاکستانی نہیں کہا جا سکتا جس طرح دوہری شہریت رکھنے والے الیکشن نہیں لڑ سکتے اسی طرح دوہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق بھی نہیں ملنا چاہیے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ جس طرح الیکشن لڑنے کے لیے دوہری شہریت والوں کو دوسرے ملک کی شہریت کو ترک کرنا ہوتا ہے اسی طرح اگر ووٹ کا حق بھی ان کو دینا ہے تو انکو دوسرے ملک کی شہریت چھوڑنی پڑے گی،

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو دوہری شہریت اور اوور سیز پاکستانیوں کے درمیان فرق کو سمجھنا چاہیے اوورسیز پاکستانی اپنے وطن کی خاطر عارضی طور پر دوسرے ملکوں میں مقیم ہوتے ہیں اور وہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد ہوتے ہیں جبکہ دوہری شہریت رکھنے والے پاکستان کے ساتھ ساتھ کسی اور ملک کے بھی شہری ہوتے ہیں لہذا ان کی پاکستان کے لیے دیانت داری اور حب الوطنی پر سوالیہ نشان ضرور ہوتا ہے اس لیے حکومت پاکستان کو اس حوالے سے سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چائیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں