ٹھٹھہ پولیس گردی کا اسٹیٹ بنکر رہ گیا ہے گذشتہ سالوں سے اب تک نقص امن کا ماحول بنا ہوا، رئیس ارسلان خان بروہی 136

ٹھٹھہ پولیس گردی کا اسٹیٹ بنکر رہ گیا ہے گذشتہ سالوں سے اب تک نقص امن کا ماحول بنا ہوا، رئیس ارسلان خان بروہی

ٹھٹھہ پولیس گردی کا اسٹیٹ بنکر رہ گیا ہے گذشتہ سالوں سے اب تک نقص امن کا ماحول بنا ہوا، رئیس ارسلان خان بروہی

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے صدر رئیس ارسلان خان بروہی نے کہا ہیکہ ٹھٹھہ پولیس گردی کا اسٹیٹ بنکر رہ گیا ہے گذشتہ سالوں سے اب تک نقص امن کا ماحول بنا ہوا ہے سیاسی اور جعلی ایف آئ آرز سمیت مبینہ پولیس مقابلے جاری ہیں پیپلزپارٹی پولیس کو اپنے ہاتھوں میں رکھ سندھ میں خوف و ہراس والا ماحول پیدا کرچکی ہے انہیں اپنی حکومت اور عوام میں گرتا قد کاٹ دکھائ دے رہا ہے جس وجہ سے سندھ میں پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے اور خاص کر ضلع ٹھٹھہ کو ٹارگٹ پر رکھا ہوا ہے

عوام کو انکی چالوں سے آگاہ رہنا ہوگا رئیس ارسلان بروہی کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں گھارو میں ایک مبینہ پولیس مقابلہ دکھایا گیا ہے جسمیں بہت سی شکوک و شبہات ہیں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور صدرو ولھاری نامی ہاری کا مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا جانا بھی بہت سے سوالات پیدا کرہا ہے 4 ستمبر کو اپوزیشن لیڈر علیم عادل شیخ اسی حوالہ سے ٹھٹھہ آرہے ہیں جہاں وہ میڈیا پر بریفننگ دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں