ڈی پی او محمد علی وسیم کی سربراہی میں خانیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری 99

ڈی پی او محمد علی وسیم کی سربراہی میں خانیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ڈی پی او محمد علی وسیم کی سربراہی میں خانیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری

خانیوال 1-9-21(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی سربراہی میں خانیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری،ضلعی پولیس کی ماہ اگست 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ضلعی پولیس نے ماہ اگست میں 07 خطرناک گینگ کے 19 ملزمان گرفتار کیے گرفتار ملزمان سے 40 مقدمات ٹریس کیئے گے گرفتار ملزمان سے 43 لاکھ 26 ہزار اور 500 سو کا مال مسروقہ برآمد،ضلعی پولیس نے 115 خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار کیئے ضلعی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 82 مقدمات درج کیے ملزمان کے قبضہ سے 02 کلاشنکوف، 60 پسٹلز/موذر، 04 رائفلز، 06

بندوق/رپیٹرز 12 بور، 08 ریوالورز, 02 کاربین اور 439 گولیاں برآمد کیں جبکہ منشیات کے خلاف کاروائیوں میں 77 مقدمات درج کیے ملزمان کے قبضہ سے 45 کلوچرس، 1692 لیٹر شراب اور 09 چالوبھٹیاں برآمد کیں قمار بازی ایکٹ کے تحت 32 جواریوں کو بھی پابندسلاسل کیا گیاساونڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 08 جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 15مقدمات درج کئے اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مثالی کردار کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں