وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے تاریخی اقدام کو ایک سال مکمل ہوگیا 103

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے تاریخی اقدام کو ایک سال مکمل ہوگیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے تاریخی اقدام کو ایک سال مکمل ہوگیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے تاریخی اقدام کو ایک سال مکمل ہوگیا-صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح خانیواال کی چاروں تحصیلوں میں مسلسل بارھویں مہینے بھی ریونیو خدمت کچہریاں لگائی گئیں- ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر لگائی کچہری کا دورہ کیا اور شہریوں کی ریونیو معاملات سے متعلق شکایات سنیں اور حل بارے احکامات دیے-

اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل ان کے ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریونیو خدمت کچہریوں میں شہریوں کو بھرپور ریلیف دیا جارہا ہے ریونیو معاملات سے متعلقہ تمام معاملات ایک ہی چھت تلے نمٹائے جاتے ہیں-انہوں نے بتایا کہ افسران کو درخواستیں اسی روز نمٹانے کی ہدایت دی گئ ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں