ضلع مہمند۔ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی 152

ضلع مہمند۔ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ضلع مہمند۔ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند۔ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ریسکیو اہلکاروں نے 421حادثات میں بروقت رسپانس دی۔ریسکیو عملہ ہر موقعہ پر انسانیت کے خدمت کے جذبے سے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔مخلوق خدا کی خدمت ہراہلکارکی اولین ترجیح ہوتا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان،
ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈنیٹر عبداللہ مہمند کی جاری کردہ بیان کی مطابق کنٹرول روم انچارج لیاقت علی نے گزشتہ اگست مہینے میں ریسکیو 2 112 کی کارگردگی

رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتحار خان کو پیش کردی۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122نے ضلع بھرمیں 421 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے۔عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ریسکیو 1122 مہمند کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 2314 کالز موصول ہوئی جن میں 1893 غیر ضروری اور فیک کالز اور معلوماتی کال ہیں اس دوران ریسکیو 1122 نے 347 میڈیکل، 34روڈ ٹریفک حادثات،03 آگ لگنے،05گولی لگنے کی واقعات اور 32 مختلف قسم کے ریکوری شامل ہیں۔ جوکہ کل واقعات میں مجموعی طور پر 408 مریضوں میں سے کچھ مریضوں کو موقع پر ابتدائی امداد فراہم کی اور کچھ مریضوں بحفاظت مختلف ہسپتال منتقل کیا گیا اور ریسکیو 1122 مہمند نے 158 ریفرل ایمرجنسیز میں بھی رسپانس فراہم کی ہے۔جن میں 28 ضلع کے اندر اور 130 ضلع سے باہر ایمرجنسیاں شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 ضلع مہمند نے ایک جامعہ حکمت عملی کے تحت عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی اور عوام میں آگاہی کیلئے ٹریننگ منعقد کیں۔رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کاعوام کے نام جاری پیغام میں بتایاگیا ہے۔ کہ انشاء اللہ ریسکیو1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے۔کیونکہ مخلوق خدا کی خدمت ہر اہلکار کی اولین ترجیح ہے۔جبکہ تمام عملہ انسانیت کے جذبے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں