شہباز شریف کے زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کا اجلاس مقامی ہوٹل میں  منعقد ہوا 138

شہباز شریف کے زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کا اجلاس مقامی ہوٹل میں  منعقد ہوا

شہباز شریف کے زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کا اجلاس مقامی ہوٹل میں  منعقد ہوا

کراچی(بیورورپورٹ)گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر اور مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کا اجلاس مقامی ہوٹل میں  منعقد ہوا، جس   سے مسلم لیگ(ن) ضلع کیماڑی کی نمائندگی کرتے ہوئے سابقہ چیئرمین یوسی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع  کیماڑی کے صدر حاجی محب اللہ خان خطاب کیا،ضلع کیماڑی کے صدر حاجی محب اللہ خان نے دوران خطاب میں اپنے علاقے محمدی کالونی  میں پانی کے بڑے  مسئلے  کے حل کے لئے بھرپور انداز میں آواز اٹھائی

اور دیگر مسائل  کی طرف اپوزیشن لیڈر اور مرکزی صدر شہباز شریف  کی توجہ دلائی اور پانی کے مسئلہ اوردیگر مسائل  کو حل کرنے کا شہباز شریف سے پر زور مطالبہ کیا جس پر  اپوزیشن لیڈر  او مرکزی صدر شہباز شریف نے ان کے حل  کرنے کا یقین دلایا، اس موقع پر  مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ خان تارڑ، پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے نائب صدر رانا مشہود، سابق ترجمان پنجاب حکومت، مسلم لیگ(ن) سندھ کے عہدیداران۔مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے عہدیداران اور مسلم لیگ(ن) ضلع کیماڑی کے عہدیداران جس میں جنر ل سیکریٹری میاں خالد رفیق، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حبیب الرحمان اور دیگر عہدیداران موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں