پختون ایکشن کمیٹی تمام مظلوم طبقات کے لئے کام کر رہی ہے،جاویدخان بنگش 132

پختون ایکشن کمیٹی تمام مظلوم طبقات کے لئے کام کر رہی ہے،جاویدخان بنگش

پختون ایکشن کمیٹی تمام مظلوم طبقات کے لئے کام کر رہی ہے،جاویدخان بنگش

اسلام آباد(بیورورپورٹ) پختون ایکشن کمیٹی کے قیام کا مقصد پاکستان بھر میں پختونوں کو درپیش مسائل کا پرامن اور پائیدار حل ہے، ان خیالات کا اظہار معروف شخصیت اور صدر پختون ایکشن کمیٹی جاویدخان بنگش نے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ پختون ایکشن کمیٹی تمام مظلوم طبقات کے لئے کام کر رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ایسے لوگ جن کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور ان کے مسائل حل نہیں ہو رہے ان کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرنا اور باہمی رضابندی سے صلح کرانا ہے،

جاویدخان بنگش نے مزید کہا کہ پختون ایکشن کمیٹی کے ممبران نے اب تک بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مختلف لوگوں کے مسائل حل کرنے میں انتہائی مستعدی سے کام کیا ہے ہم نے کئی لوگوں کو ان کی جائیداد، مکانات اور رقوم دلوائی ہیں، بطور صدر پختون ایکشن کمیٹی میں ان تمام ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہوں اور میری کوشش ہے کہ تمام ممبران کے ساتھ مل کر پختونوں سمیت تمام مظلوم لوگوں کی بھرپور مدد کی جائے اور ان کے پیچیدہ مسائل کو منصفانہ طریقے سے حل کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں