پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل لیہ کے زیرِ اہتمام محفلِ مسالمہ 122

پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل لیہ کے زیرِ اہتمام محفلِ مسالمہ

پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل لیہ کے زیرِ اہتمام محفلِ مسالمہ

رپورٹ (شہزادافق )لیہ کی فعال ادبی تنظیم ” پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ لیہ” کے زیر اہتمام 29 اگست 20 محرم الحرام 1443ھ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ میں ایک متبرک ” محفلِ مسالمہ” ہوا ۔جسمیں شعراء کرام و شاعرات اور دانشوروں نے شہدائے کربلاؑ اور نواسہء رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس متبرک محفل کے صدارتی پینل میں پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین ، میاں شمشاد حسین سرائی اور منظور حسین بھٹہ،مہمانانِ خصوصی میں سلیم اختر جونی،ڈاکٹر حمید الفت ملغانی،محترمہ نسیم فردوس،مہمانانِ اعزاز میں خالد محمود چوہدری،تنویر حسین نجف جبکہ

مہمانانِ محتشم میں سید عمران علی شاہ، ڈاکٹر صدیق طاہر اور ساجد سواگی تھے۔محفلِ مسالمہ کی نظامت شیخ اقبال حسین دانش نے کی۔ تلاوت کلام پاک کا شرف بھی اقبال حسین دانش نے حاصل کیا۔جبکہ نعتِ رسولِ مقبول اور منقبت کا شرف خالد محمود چوہدری نے حاصل کیا۔جن شعرائے کرام نے امامِ عالی مقامؑ کے حضور نذرانہء عقیدت پیش کیے ان میں شیخ اقبال حسین دانش،ضیاء انجان سرائیکی،صابر جاذب، مظہر حسین یاسر، یامین راول بلوچ،پرنم وٹو،شاکر حسین کاشف، عمران علی شاہ، ساجد سواگی،تنویر حسین نجف،سید قنبر نقوی،عبدالقدوس ساجد، منظور حسین بھٹہ،پروفیسر ڈاکٹر حمید الفت ملغانی اور میاں شمشاد حسین سرائی(صدر PBA لیہ) کے اسمائے گرامی شامل تھے ۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ نسیم فردوس صاحبہ نے فلسفہ ء شہادت پر مدلل مقالہ پیش کیا جسمیں خلقتِ آدمؑ سے امامِ عالی مقامؑ تک خیر اور شر کے بارے میں باکمال بیان عطا فرمایا۔مسالمہ کے آخر پر محترم سلیم اختر جونی نے اظہارِ خیال فرمایا اورسید قنبر نقوی نے دعا کرائی۔عمران علی شاہ، تنویر نجف اور خالد محمود نے باترنم سلام پیش کرکے محفل میں روحانیت کا سماں باندھ دیا۔محفل کے اختتام پر حاضر شعراء کرام کے یادگار گروپ فوٹو لیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں