آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح۔ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک 126

آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح۔ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک

آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح۔ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح۔ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک تفصیلات کے مطابق آر پی او آفس بہاولپور میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں سائلین سے گفتگو کے دوران آر پی او نے کہا کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔آر پی او نے ریجن بھر سے آئے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق تینوں اضلاع بہاولپور،بہاولنگر اور رحیم یار خان میں اینٹی وویمن حراسمنٹ و وائیلنس سیل قائم کر دئیے گئے ہیں

۔ریجن بہاولپور کے تمام اضلاع میں لیڈیز وکٹم سپورٹ آفیسر ز تعینات کر دی گئیں جوخواتین سے متعلق ہراسگی اور تشدد کی شکایات پرقانونی کاروائی کرتے ہوئے،اندراج مقدمہ،تفتیش تکمیل اور ملزم کے چالان ہونے تک درخواست دہندیہ سے رابطہ میں رہتے ہوئے رپورٹ پیش کریں گی۔یہ سیل 24گھنٹے کام کرے گا جس کی نگرانی ڈی پی او صاحبان خود کریں گے۔خواتین کی عزت کرنا اور تحفظ دیناہمارا فرض ہے اور اسی لیے اس سیل میں فی میل سٹاف تعینات کیا گیا ہے کہ خواتین بغیر کسی تردد کے اپنی شکایات کا اندراج کروا سکیں۔

خواتین زناء،اقدام زناء،وائیلنس، ہراسگی،تشدد اور دیگر معاملات پر فوری کاروائی کی جائیگی اور ساتھ ہی ساتھ متاثرہ خواتین کو اخلاقی و قانونی تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔آر پی او نے مزید کہا کہ خواتین کے مسائل لیڈیز پولیس اہلکاران ان کی دہلیز پر حل کریں گی، حکومت پنجاب کی جانب سے وویمن سیفٹی ایپ بھی لانچ کر دی گئی ہے۔خواتین اپنی شکایت کی اطلاع وویمن سیفٹی ایپ یا پکار15پر بھی دے سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں