پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس پوسٹ ڈاہری تحصیل ہارون آباد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا اغاز 124

تحصیل ہارون آباد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا اغاز

تحصیل ہارون آباد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا اغاز

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس پوسٹ 138/6R ڈاہری تحصیل ہارون آباد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا اغاز کردیا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور موسمی اعتدال کے لیئے ایس پی پٹرولنگ بہاولپور ریجن محمد شریف جٹ کی ہدایات پر ڈی۔ایس۔پی پٹرولنگ بہاولنگر محمد ناصر غوری کی زیرسرپرستی پٹرولنگ پوسٹ 138/6R ڈاہری کےانچارج سب انسپکٹر منیر احمد نے اپنے پوسٹ کے سٹاف و ایڈمن آفیسر تنویر اقبال اے۔ایس۔آئی

محمد اشرف اے۔ایس۔آئی محمد قاسم اے۔ایس۔آئی اور محمد عرفان اے۔ایس۔آئی کے ہمراہ پٹرولنگ پوسٹ کے بیٹ ایریا میں مختلف اقسام کے پھل اور پھولدار کے ساتھ ساتھ سایہ دار درختوں کے پودے لگائے۔انچارج پوسٹ منیر احمد ایس۔آئی نے بتایا شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے کہ بیٹ ایریا میں لگائے گئے پودوں کی حفاظت دیکھ بھال اور آبیاری کا خاص اہتمام کیا گیا ہے

تاکہ پودے سروائیو کرسکیں اور تناور درخت بن کر ماحول دوست ثابت ہوسکیں۔ویجیلینس انچارج محمد عرفان نے بتایا کہ ایس پی پٹرولنگ محمد شریف جٹ کی ہدایت پر ڈی۔ایس۔پی۔ محمد ناصر غوری کی زیرسرپرستی ضلع بھر کی تمام پوسٹوں پر شجرکاری مہم جاری ہے انشاء اللہ شجر کاری کی رواں مہم میں پٹرولنگ پولیس ریجن بہاولپور اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں