آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او آفس بہاولنگر میں اینٹی وویمن حراسمنٹ و وائیلنس سیل کا قیام 132

آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او آفس بہاولنگر میں اینٹی وویمن حراسمنٹ و وائیلنس سیل کا قیام

آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او آفس بہاولنگر میں اینٹی وویمن حراسمنٹ و وائیلنس سیل کا قیام

بہاولنگر (خرم شہزاد ملک سے) آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او آفس بہاولنگر میں اینٹی وویمن حراسمنٹ و وائیلنس سیل کا قیام


تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی صاحب کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او آفس بہاولنگر میں اینٹی وویمن حراسمنٹ سیل قائم کر دیا گیا اورضلع بھر میں لیڈیز وکٹم سپورٹ آفیسر ز تعینات کر دی گئیں جوخواتین سے متعلق ہراسگی اور تشدد کی شکایات پر فوری قانونی کاروائی، فوری طور پر اندراج مقدمہ،تفتیش تکمیل اور ملزم کے چالان ہونے تک درخواست دہندہ سے رابطہ میں رہیں گی۔ یہ سیل 24 گھنٹے بلا تعطیل کام کرے گا اور اسکی براہ راست نگرانی ڈی پی او بہاولنگر کریں گے۔

خواتین کی شکایات پر زناء،اقدام زناء،وائیلنس، ہراسگی،تشدد اور دیگر معاملات پر فوری کاروائی کی جائیگی۔اور یہ سیل اخلاقی و قانونی سپورٹ مہیا کریگا۔اس کے علاوہ خواتین شہریوں کی درخواستوں پرفوری ایکشن لیتے ہوئے رپورٹ پیش کریں گی جس پر ڈی پی او قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو احکامات جاری کریگا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے اپنے پیٖغام میں کہا کہ خواتین کے مسائل صرف لیڈیز پولیس اہلکاران کے توسط سے ان کی دہلیز پر ہی حل ہونگے، خواتین شہری کسی بھی مسئلے یا شکایت کی اطلاع وویمن سیفٹی ایپ یا پکار15
(0639240051)
(0639240062)
(0632277726)
پر دے سکتی ہیں، جس پر فی الفور ایکشن کیا جاے گاکوتاہی کسی صور ت برداشت کی نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں