پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کی نائب صدر زبیدہ خانم نے کشمیری حریت راہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار 210

پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کی نائب صدر زبیدہ خانم نے کشمیری حریت راہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کی نائب صدر زبیدہ خانم نے کشمیری حریت راہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

لندن(بیورورپورٹ) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کی نائب صدر زبیدہ خانم نے کشمیری حریت راہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی کشمیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نڈر، اولوالعزم اور متاثرکن شخصیت کے مالک تھے۔

آزادی کشمیر کیلئے انہوں نے اپنی زندگی وقف کردی تھی اور بھارتی جارحیت اور مظالم کے سامنے ہمیشہ سینہ سپر رہے۔ سید علی گیلانی کی جدوجہد کشمیریوں کے بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیر عزم و ہمت کی لازوال مثال ہے۔ زبیدہ خانم نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنماء سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں