جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان زون کا اسیر وحدت محمد یسین ملک زونل کنونشن کل 4 ستمبر بروز ہفتہ پلندری میں ہوگا 242

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان زون کا اسیر وحدت محمد یسین ملک زونل کنونشن کل 4 ستمبر بروز ہفتہ پلندری میں ہوگا

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان زون کا اسیر وحدت محمد یسین ملک زونل کنونشن کل 4 ستمبر بروز ہفتہ پلندری میں ہوگا

آزاد جموں کشمیر (بیوروچیف)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان زون کا اسیر وحدت محمد یسین ملک زونل کنونشن کل 4 ستمبر بروز ہفتہ پلندری میں ہوگا۔ کنونشن میں آزاد کشمیر بھر ، گلگت بلتستان اور پاکستان سے ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے۔ کنونشن کے موقع پر ریاست جموں کشمیر کی وحدت پر جاری حملوں اور تقسیم جموں کشمیر کی سازشوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو پاکستان میں ضم کرنے کے منصوبوں کے خلاف اور سیز فائر لائن ختم کرنے و ریاست سے قابض افواج کے مکمل اور بیک وقت انخلاء کے لیے ایک بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔
لبریشن فرنٹ کے زونل ترجمان شکیل چودھری کے مطابق پلندری کنونشن اور اعلان پلندری ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی کی تحریک میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا

اور ایک ایسے وقت میں جب ریاست کی وحدت اور تحریک آزادی کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور ریاست کو بھارت اور پاکستان میں تقسیم کر کے سیز فائر لائن کو بین الاقوامی سرحد بنانے کی سازشیں مکمل کی جا رہی ہیں، لبریشن فرنٹ کا زونل کنونشن اور عوامی اجتماع ان منصوبوں کے حوالے سے پھیلی پریشانی اور مایوسی کا خاتمہ کرتے ہوئے قوم کو امید دلائے گا۔ انہوں نے کہا

کہ اس وقت آزاد جموں کشمیر کے عوام اور نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری آ گئی ہے کہ وہ قربانیوں اور تحریک کی حفاظت کریں اور باہر نکل کر عالمی برادریاور بھارت و پاکستان کی حکومتوں کو واضح پیغام دیں کہ ریاست کی بندر بانٹ کسی صورت باشندگان ریاست کو قبول نہیں ہوگی۔ شکیل چودھری ایڈوکیٹ نے عوام اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس کنونشن اور عوامی اجتماع میں ضرور شریک ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں