جہانیاں رلیژن آفیسر خانیوال میجر محمد عمران اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب صادق کی اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے ملاقات 170

جہانیاں رلیژن آفیسر خانیوال میجر محمد عمران اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب صادق کی اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے ملاقات

جہانیاں رلیژن آفیسر خانیوال میجر محمد عمران اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب صادق کی اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے ملاقات

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر آفس میں لیژن آفیسر خانیوال میجر محمد عمران نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب صادق کے ہمراہ کورونا ویکسین اور ایس او پیز کے سلسلے میں تفصیلی ملاقات اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان سے کی، اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل جہانیاں کے نقشہ کے ذریعے ویکسینیشن سنٹر کی لوکیشن میونسپل کمیٹی جہانیاں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں اور رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد کی بتائی کہ یہاں پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد کورونا ویکسین سے مستفید ہو رہے ہیں مذید انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں معززین کے تعاون سے محکمہ صحت کی ٹیمیں موبائل ویکسینیشن کیمپ کا باقاعدگی سے انتظام کر رہی ہیں

جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں لوگ ویکسینیٹڈ ہو چکے ہیں اور فیکٹریوں میں بھی کورونا ویکسین کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے. کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کی وجہ سے عام شہری بھی ماسک کا استعمال کر رہے ہیں. بعد ازاں لیژن آفیسر خانیوال میجر محمد عمران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا ،صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا. مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا مزید انھوں نے بہتر انتظامات کی ہدایت کی. اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا اور شرجیل احمد بھٹہ موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں