میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ مہمند میں میڈیکل کالج کے تعمیر سے ضلع باجوڑ اور دیر کے طلباء بھی مستفید ہونگے 154

میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ مہمند میں میڈیکل کالج کے تعمیر سے ضلع باجوڑ اور دیر کے طلباء بھی مستفید ہونگے

میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ مہمند میں میڈیکل کالج کے تعمیر سے ضلع باجوڑ اور دیر کے طلباء بھی مستفید ہونگے

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ مہمند میں میڈیکل کالج کے تعمیر سے ضلع باجوڑ اور دیر کے طلباء بھی مستفید ہونگے۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کے بانی رہنما فخر عالم مہمند نے ایک اخباری بیان میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ دوسرے قبائلی اضلاع کی طرح ضلع مہمند بھی پسماندہ چلا آرہا ہے۔

انقلابی منصوبوں کی تکمیل سے یہاں پر پائیدار ترقی آئی گی۔ پارٹی رہنما فخر عالم مہمند نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ہمدردانہ اپیل کی ہے۔ کہ ضلع مہمند کے ساتھ باجوڑ اور دیر کے حدود ملتے ہے۔ اس لئے ضلع مہمند میں میڈیکل کالج کی منظوری دی جائے۔ اس منصوبے سے نہ صرف طلباء کو میڈیکل کالج کی سہولت میسر ہوگی۔ بلکہ یہاں پر میڈیکل کا شعبہ بھی ترقی کرسکے گا۔ فخر عالم مہمند نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلی محمود خان اس اہم مطالبے پر غور فرمائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں