خانیوال ریسکیو 1122 نے ماہِ اگست کی کارکردگی پورٹ جاری کر دی میڈیا کووارڈینیٹر راشد چوہدری 134

خانیوال ریسکیو 1122 نے ماہِ اگست کی کارکردگی پورٹ جاری کر دی میڈیا کووارڈینیٹر راشد چوہدری

خانیوال ریسکیو 1122 نے ماہِ اگست کی کارکردگی پورٹ جاری کر دی میڈیا کووارڈینیٹر راشد چوہدری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کا ماہانہ اجلاس ہوا۔کنٹرول روم انچارج محمد نعیم نے ریسکیو1122 کی ماہ اگست کی کارگردگی پربھی بریفینگ دی۔ ریسکیو 1122نے ماہ اگست میں مجموعی طور پر97656 کالز موصول ہوئیں جن میں 1903ایمرجنسی کالز تھیں۔ جن میں ٹریفک حادثات کی 584،میڈیکل کی850، جرائم 110، آگ لگنے کی,

18، ڈوبنے کی 8 اور مختلف حادثات کی332کالز تھیں۔ ریسکیو 1122نے مجموعی طور پر3404افراد کو ریسکیو کیا۔جس میں 1740افرادکو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور1599افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تمام ایمرجنسی کا اوسط ریسپانس ٹائم 7 منٹ برقرار رہا اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں تک 444افراد کومنتقل کیا گیا۔کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف اداروں میں محفوظ رہنے کے حوالے سے26 تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں، ریسکیوسیفٹی آفیسر خانیوال محمد یاسر رضا،سیفٹی آفیسرجہانیاں محمد ندیم، سیفٹی آفیسر میاں چنوں محمد سہیل اختر اور میڈیا کوارڈینیٹر راشد چوہدری موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں