یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سلام پاک فوج ریلی کی قیادت میں نیشنل ہائی وے دھابیجی تا سلیمان کلمتی شاپنگ سینٹر منعقد کی گئ 129

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سلام پاک فوج ریلی کی قیادت میں نیشنل ہائی وے دھابیجی تا سلیمان کلمتی شاپنگ سینٹر منعقد کی گئ

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سلام پاک فوج ریلی کی قیادت میں نیشنل ہائی وے دھابیجی تا سلیمان کلمتی شاپنگ سینٹر منعقد کی گئ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سلام پاک فوج ریلی کی قیادت میں نیشنل ہائی وے دھابیجی تا سلیمان کلمتی شاپنگ سینٹر منعقد کی گئ ​جسمیں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی جہاں پر شہداء پاک فوج سمیت افواج پاکستان کو خراج عقیدت و تحسین پیش کیا گیا

مقامی اسکولز دی ایجوکیٹرز کیمپس دھابیجی، ملت ہائر سیکنڈری اور الریاض انگلش لینگویج سینٹر کے طلباء اساتذہ بھی موجود رہے دی ایجوکیٹر کیمپس کے طلباء طلحہ اور عبداللہ نے فوجی وردی پہنکر اور ملت ہائر اسکول کے طلباء نے میزائل ماڈل بناکر اپنی محبت کا اظہار کیا

اس موقع پر مقررین میں المہران سوشل ویلفئیر کے چیئرمین محمد سلیمان بلوچ، پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے صدر فقیر جاوید جوکیو، اقراء جاوید جوکیو، طلباء میں عرفان، محمد احنف، ظفر عبدالہادی، ماجد علی اور راکش نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع پاکستان رہتی دنیا تک اپنی شان و شوکت پاتا رہے گا

افواج پاکستان نے جسطرح 65 کی یادگار فتح پائ اور دشمن وطن کو ناک چنے چبوایا اسکی مثال بے مثال رہے گی آج بھی پاکستان کے مظبوط بنیادوں میں افواج پاکستان کا مقدس لہو شامل ہے اور وطن کو ہر طرح کے اندرونی بیرونی خطرات سے بچا رکھا ہے عوام پاکستان کو افواج پاکستان کے ہاتھ مزید مظبوط کرنے ہونگیں

سلام پاک فوج ریلی میں شہداء افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اس موقع پر فہیم انصاری، یاسر کونین، شاہین ظفر، تنویر عالم خان،لالا فضل ربی خان، شاہد حسین سموں، مقبول جوکیو، غیاث الدین انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں