ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخ پر اشیاء خوردنوش، پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کر دیئے 124

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخ پر اشیاء خوردنوش، پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کر دیئے

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخ پر اشیاء خوردنوش، پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کر دیئے

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخ پر اشیاء خوردنوش، پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کر دیئے۔ڈپٹی کمشنر اچانک صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی پہنچ گئے۔ اس موقع پر ای اےڈی اے خالد محمود سمیت دیگر سرکاری افسران اور عملہ مارکیٹ کمیٹی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ناجائز منافع خوری کے سو فیصد خاتمہ کے لیے ہدایات جاری کیں اور مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کا جائیزہ لیا۔ انہوں نے ٹماٹر، پیاز، کیلا،

سیب، انگور، کیلا، اروی اور آلو کے معیار، سبزیوں و پھلوں کی طلب و رسد بارے پڑتال بھی کی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیلوں میں سبزی و فروٹ منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے بارے احکامات صادر کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر زور دیا کہ وہ ناجائز منافع خوروں کو بھاری جرمانے، ایف آئی آرز اور ان کی دکانوں کو سیل کریں تاکہ عام مارکیٹ میں شہریوں کو سستی اور میعاری اشیائے خورد ونوش، پھل اور سبزیاں وافر مقدار میں بآسانی دستیاب ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال میں ناجائز منافع خوروں کے نیٹ ورک کو ٹوڑ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں