ضلع مہمندہیڈکوارٹرغلنئی سول ڈیفنس آفس میں تقریب کا انعقاد 189

ضلع مہمندہیڈکوارٹرغلنئی سول ڈیفنس آفس میں تقریب کا انعقاد

ضلع مہمندہیڈکوارٹرغلنئی سول ڈیفنس آفس میں تقریب کا انعقاد

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمندہیڈکوارٹرغلنئی سول ڈیفنس آفس میں تقریب کا انعقاد۔تقریب میں مختلف تحصیلوں کا سول ڈیفنس رضاکاروں میں فرسٹ ایڈ سامان تقسیم۔ تقریب میں رضاکاروں کو ابتدائی طبی سامان میں سٹریچر، فرسٹ ایڈ بکس، جیکٹس، کیپس،لاوڈ سپیکر، آگ بجھانے والے سلنڈر، سینی ٹائزر وغیرہ فراہم کردی۔قدرتی آفات اور حادثات میں سول ڈیفنس ہر اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں۔ کمیونٹی اور خاص کر طلباء کوفرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائینگے۔ سول ڈیفنس ضلعی انچارج محمد آمین۔
غلنئی ہیڈکوارٹر سول ڈیفنس آفس میں مختلف تحصیلوں کے رضاکاروں میں قدرتی آفات اور حادثات کیلئے فرسٹ ایڈ سامان فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر خرم رحمان جدون، چیف وارڈن سول ڈیفنس فضل ہادی، سول ڈیفنس کے ضلعی انچارج محمد آمین، ریسکیو غلنئی سٹیشن انچارج انور بادشاہ، ریسکیو میڈیا کوارڈنیٹر عبداللہ مہمند، نیوٹرشن منیجر رحم شیر ریحان سمیت مختلف تحصیلوں کے رضاکار وں نے شرکت کی۔ تقریب میں مختلف تحصیلوں کے رضاکاروں میں قدرتی آفات اور حادثات میں فرسٹ ایڈ کا سامان فراہم کیا۔جن میں سٹریچر، فرسٹ ایڈ بکس، جیکٹس، کیپس، لاوڈ سپیکر، آگ بجھانے والے سلنڈر،

سینی ٹائیزر، کاٹن وغیرہ حوالہ کیا۔ تقریب میں شریک رضاکاروں سے اے سی خرم رحمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ کہ سول ڈیفنس کے رضاکار قدرتی آفات اور حادثات میں خطرات کے باوجود بھی مخلوق خدا کی خدمت کا مقدس فریضہ ادا کررہے ہیں۔ جن کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور سراہتے ہیں۔ اس موقع پرسول ڈیفنس کے ضلعی انچارج محمد آمین نے کہا۔کہ ہر قدرتی آفات اور حادثات کے موقع پر مخلوق خدا کی خدمت میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ہر اول دستے کا کردار اداکیا ہے۔ جبکہ کمیونٹی اور خاص کر طلباء کیلئے فرسٹ ایڈ ٹریننگ منعقد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں