اسلام گڑھ نائب تحصیلدار چوہدری محمد ایوب کا اسلام گڑھ بازار کا دورہ
اسلام گڑھ(بیوروچیف جاوید اقبال بٹ)نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوہدری محمد ایوب کا اسلام گڑھ بازار کا دورہ تاجروں تجاوزات ہٹانے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق نوتعینات نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوہدری محمد ایوب نے ہمراہ سٹاف بازار کا اپنا پہلا دورہ کیا ۔تاجروں سے ملاقاتیں کیں ان کی بازار میں درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی ان کے مسائل سنے ان سے تجاویز لیں اور پارکنگ و تجاوزات کے مسائل حل کرنے
کرنے کے حوالے سے تعاون کرنے کا کہا۔انھوں نے کہا بازار کی بہتری کے لیے ضروری کہ تمام تجاوزات کو ختم کیا جاے اس حوالے سے تاجر خود بخود تجاوزات ہٹا دیں تجاوزات کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔تجاوزات ہٹانے سے ٹریفک جام اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔