ٹھٹھہ بچی دعا ملاح کی والدہ کو کیس سے دستبردار ہونے کے لیئے اپنے ہی گھر سے بیدخل کر دیا 168

ٹھٹھہ بچی دعا ملاح کی والدہ کو کیس سے دستبردار ہونے کے لیئے اپنے ہی گھر سے بیدخل کر دیا

ٹھٹھہ بچی دعا ملاح کی والدہ کو کیس سے دستبردار ہونے کے لیئے اپنے ہی گھر سے بیدخل کر دیا

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)دو سال قبل اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد بچی دعا ملاح کی والدہ کو کیس سے دستبردار ہونے کے لیئے اپنے ہی گھر سے بیدخل کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق دو سال قبل ٹھٹھہ کے شہر ور میں سگے چاچا ارشاد ملاح نے اپنے دوست سکندر شاہ کے ساتھ ملکر اپنی چھہ سالہ بھتیجی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد اسے قتل کر دیا تھا دونوں وحشی افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر دیا جو دو سال سے جیل میں ہیں اس حوالہ سے بچی کی والدہ شیر بانو نے میڈیا کو بتایا کی میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اسے قتل کرنے والے چچا کو میرا شوہر بچانا چاہتا ہے

میرے شوہر مجھے پر اور میرے دو بچوں پر شدید ظلم کر رہا ہے اور کہ رہا ہے کہ کیس سے ہاتھ نکالو میرے شوہر اور اسکے ساتھی ملکر مجھے خوف زدہ کر رہے ہیں اور مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں کے کیس سے ہاتھ نکالو اس نے مجھے دو بچوں کے ساتھ اپنے گھر سے بھی نکال دیا ہے میرے ساتھ انصاف کیا جائے میری بچی کے ساتھ ظلم کرنے والے افراد کو بچانے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے جو مجھے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں. چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کرتی ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں