ميں تمام مدارس اور علماء کرام کو قدر کى نگاہ سے ديکھتا ہوں، سجاد خان 123

ميں تمام مدارس اور علماء کرام کو قدر کى نگاہ سے ديکھتا ہوں، سجاد خان

ميں تمام مدارس اور علماء کرام کو قدر کى نگاہ سے ديکھتا ہوں، سجاد خان

ضلع مہمند ( افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند, پاکستان تحريک انصاف کے سینئر رہنما و سابقہ اميدوار پى کے 104 سجاد خان مہمند کے مدارس کے حوالے سے بيان سے پیدا شدہ صورتحال اور مسئلہ خوش اسلوبی سے حل. مياں گان ميں تمام مکاتب فکر اور جید علماءکرام مولانا عبدالحق ، مولانا سميع اللہ ، مولانا عبدالرشيد ، مولانا سردار مولانا مبشر مولانا عبدالمنان ، مولانا مستان ،

مولانا اميراللہ جنيدى ، مياں عبدالغفار و ديگر علماء کرام نے تقریب میں شرکت.اس موقع پر سجاد خان مہمند نے کہا کہ ميں تمام مدارس اور علماء کرام کو قدر کى نگاہ سے ديکھتا ہوں کچھ دن قبل ميرى بيان سے جن علماء کرام اور لوگوں کى دل ازارى ہوئى تھى. اس پر ميں نے سوشل ميڈيا پر بھى معذرت کى تھى اور اج اپنے علاقے کے علماء کرام سے بھى معذرت کی ، جس پر علماء کرام نےمعذرت قبول کى اور اس سنجيدہ عمل پر سجاد خان مہمند کو سراہا ۔علماء نے متفقہ فيصلہ کيا کہ يہ مسئلہ ہميشہ کيلئے ختم ہوا اور اس کے بعد کسى کو اجازت نہيں ہوگى کہ اس مسئلے کو ائندہ کيلئے سياسى مقاصد کے لئے استمعال کرے۔
تحريک انصاف مہمند کے رہنماؤں فخرعالم مہمند ، تاجبرخان ، محترم خان مہمند ، محمد اسلام صافى ، نور محمد صافى ،اسماعیل خان, لياقت صافى اور سليم خان نے تمام علماء کرام اور خصوصا مياں عبدالغفار کا شکريہ ادا کيا۔ٌ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں