ریجنل پولیس آفیسرملتان سید خرم علی نے ڈی پی اومحمدعلی وسیم کے ہمراہ تھانہ سٹی کبیروالا اورتھانہ عبدالحکیم کا اچانک وزٹ
خانیوال10ستمبر21(سعید احمد بھٹی)ریجنل پولیس آفیسرملتان سید خرم علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کے ہمراہ تھانہ سٹی کبیروالا اورتھانہ عبدالحکیم کا اچانک وزٹ کیا اس موقع پر اے ایس پی سدرہ خان‘ اے ڈی آئی جی سعدیہ سعیدودیگرپولیس افسران بھی موجودتھے۔ آرپی اوملتان نے تھانہ کی بلڈنگ‘محرردفتر‘فرنٹ ڈیسک‘مالخانہ سمیت دیگرشعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے تھانے کا ریکارڈاوررجسٹرڈ تھانہ کی فزیکلی چیکنگ کی اوربروقت اندراج وتکیمل کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے سہولیات کا جائزہ لینے کیساتھ حوالات میں موجودملزمان سے مقدمات بارے پوچھ گچھ کی۔آرپی اوملتان سید خرم علی نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ محنتی‘فرض شناس اورلگن سے ڈیوٹی نبھانے والے پولیس افسران محکمہ پولیس کے لیے روشن مثال ہیں بحیثیت پولیس فورس ہمارا فرض بنتا ہے کہ معاشرے سے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی او رعوام الناس کو جلد از جلد او رمیر ٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں ہمارے بنیادی اقدار میں سروس‘کمیونٹی پالیسنگ‘ کرپشن فری‘
پروفیشنلزم اور قانوں کا یکساں اطلاق شامل ہے جانبداری کا مظاہرہ کرکے اختیارات سے تجاوز اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پولیس افسر کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہو ں نے کہاکہ ایس ایچ اوزاپنے تھانو ں میں روایتی تھانوں کا تاثر ختم کرنے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کے کلچر کو فروغ دیں‘ جھوٹے مقدمات کا اندراج اور تھانوں میں کرپشن کی معمولی شکایت کوبھی قطعاًبرداشت نہیں کیا جائے گا‘پولیس افسران سنگین نوعیت اور زیر تفتیش مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں او رتفیش کے عمل کو میر ٹ پر یکسوکرکے فوری مجاذعدالتوں کو بھجوائیں‘ جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے مجرموں کیخلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے
گھیرا تنگ کریں اور امن و امان کی فضاء برقرار رکھیں۔آرپی او نے کہاکہ پولیس افسران اپنے بہترین کردار او ررویے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شہریوں سے مثبت روابط استوارکرکے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے موثرحکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائیں‘ زنا باالجبراورجنسی تشدد میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے ایسے عناصر کے خلا ف ٹھوس اقدامات عمل میں لاکر کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔