وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمارا کاروبار متاثر ہو رہا ہے، تواب خان
آزادکشمیر ( سٹی رپورٹر)کشمیر پختون یوتھ ضلع مظفرآباد کے صدر تواب خان نے وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمارا کاروبار متاثر ہو رہا ہے جس سے تاجر بہت پریشان ہیں حکومت کو چائیے کہ وہ ہفتہ اور اتوار کا لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے تاجر برادری کے ساتھ تعاون کرے اور تاجروں کو بلا سود قرضے دینا کا اعلان کرے تاکہ تاجروں کی معاشی حالت بہتر ہو سکے