حکومت کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ 147

حکومت کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

حکومت کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

اسلام آبا(سٹی رپورٹر)حکومت کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

فیل ہونے والے طلبہ کو رعایتی 33 نمبر دے کر پاس کیا جائے گا، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ— فوٹو:فائل
فیل ہونے والے طلبہ کو رعایتی 33 نمبر دے کر پاس کیا جائے گا، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ— فوٹو:فائل

حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم وفنی تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منعقد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے 10 ویں اور12 ویں جماعت کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیل ہونے والے طلبہ کو رعایتی 33 نمبر دے کر پاس کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزرائے تعلیم نےفیصلہ کیا کہ کورونا کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں لہٰذا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دوبارہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا کہ امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔

ذرائع نے کانفرنس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

https://www.youtube.com/watch?v=k8rSU-OjZf8

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں