ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے، چیئرمین پی ٹی اے 129

ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے، چیئرمین پی ٹی اے

ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے، چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آبا(سٹی رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔

اسلام آباد میں پی ٹی اے کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ سوشل میڈیا کو چلانے کیلئے کوئی بھی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ نہیں ہے، سوشل میڈیا کو معاشرے کےمطابق کنٹرول کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ جعلی سمز نکلنا بند نہیں ہوئی لیکن کارروائی جاری ہے، جعلی سمز کی روک تھام کیلئے کئی کمپنیوں کو جرمانے بھی کیےگئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھاکہ ٹک ٹاک پر غیرمعیاری ویڈیوز ہوتی ہیں، چار مرتبہ بلاک ہوچکا ہے، ٹک ٹاک کسی کی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے نہیں روک سکتا۔
ان کا کہنا تھاکہ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔
عامر عظیم باجوہ کا کہنا تھاکہ ٹک ٹاک ہمارے اسٹینڈرڈ کے مطابق تسلی بخش اقدامات کرے، ہمیں کبھی خوشی نہیں ہوتی کسی بھی ایپلیکیشن پرپابندی لگائیں۔
دوسری جانب پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پی ٹی اےکو اب تک 11 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں اور پی ٹی اے نے 10 لاکھ 46 ہزار سے زائد لنکس اور ویب سائٹ کو بلاک کیا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسے مواد کے خلاف ایکشن لیا، ایک لاکھ 75 ہزار چوری شدہ، آئی ایم ای آئی والے موبائل سیٹ بلاک کیے جبکہ نۓ موبائل تصدیقی سسٹم نے ڈھائی کروڑ غیر قانونی موبائل ڈیواسز کو بلاک کیا اور پچاس لاکھ سے زائد ڈپلیکیٹ آئی ایم ای آئی والے موبائل بلاک کیے۔
https://www.youtube.com/watch?v=k8rSU-OjZf8

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں