ہارون آباد ،ظلم کی انتہا، اتھرے زمیندار نے دن دہاڑے محنت کش کو قتل کر دیا فی الفور نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ 171

ہارون آباد ،ظلم کی انتہا، اتھرے زمیندار نے دن دہاڑے محنت کش کو قتل کر دیا فی الفور نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ

ہارون آباد ،ظلم کی انتہا، اتھرے زمیندار نے دن دہاڑے محنت کش کو قتل کر دیا فی الفور نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) ہارون آباد ،ظلم کی انتہا، اتھرے زمیندار نے دن دہاڑے محنت کش کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی علاقہ ڈانگریاں والی موضع روماں والی میں اعظم خان عاکو کا نامی زمیندار نے محمد عمران ولد محمد انور قوم جٹ کو فائر مار کر قتل کر دیا قتل ہونے والے مقتول محمد عمران کے والد محمد انور کا اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا

کہ میرے بیٹے محمد عمران جو کہ ٹریکٹر ٹرالی پر کپاس چننے کے لئے خواتین کو لے کر آ رہا تھا کہ اعظم خان عاکو کا کے غنڈوں نے میرے بیٹے کو ٹریکٹر ٹرالی اور خواتین سمیت اغواء کرنے کی کوشش کی خواتین کے شور مچانے پر اعظم خان عاکو کا کے غنڈے موقع سے فرار ہوگئے تھوڑی دیر بعد اعظم خان اپنے منشی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آیا اور میرے بیٹے کو دن دیہاڑے سینے پر سیدھا فائر مارا میرا بیٹا سینے پر فائر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا اعظم خان نے میرے بیٹے کو قتل کرکے سخت زیادتی کی ہے

احتجاج میں شامل اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اعظم خان عاکو کا ایک ظالم اور سفاک انسان ہے جو کہ فرعون بن چکا ہے اس نے محمد عمران کو بے قصور قتل کیا ہے اعظم خان عاکو کا سابق سزا یافتہ اور ریکارڈ یافتہ قاتل بھی ہے قتل کرنا اور کروانا اس کے لئے معمولی سی بات ہے اعظم خان کو سیاسی آشیرباد بھی حاصل ہے جس کی وجہ سے پولیس بھی اسے سپورٹ کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ سفاک قاتل اعظم خان کو فی الفور گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں