ٹھٹھہ صحافی سید شہباز شاہ شہید ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پمپ ہاوس دھابیجی گراونڈ میں کھیلا گیا 184

ٹھٹھہ صحافی سید شہباز شاہ شہید ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پمپ ہاوس دھابیجی گراونڈ میں کھیلا گیا

ٹھٹھہ صحافی سید شہباز شاہ شہید ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پمپ ہاوس دھابیجی گراونڈ میں کھیلا گیا

ٹھٹھہ (امین فاروقی )صحافی سید شہباز شاہ شہید ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پمپ ہاوس دھابیجی گراونڈ میں کھیلا گیا جسے خان برادرز کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کیا تفصیلات کیمطابق صحافی سید شہباز شاہ شہید ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ سماجی رہنماء عثمان خان یوسف زئ کی جانب سے پمپ ہاوس دھابیجی گراونڈ میں منعقد ہوا جسمیں ضلع ٹھٹھہ کے 19 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی بارق فارما کے چیف ایگزیکٹیو ملک محمد انوارالحق اعوان اور معروف سابق سنگر موجودہ نعت خوان شاذ خان دیگر مہمانوں میں محمد ملک شاہ، مراد خان اور ملک منصور اعوان تھے فائنل راونڈ سندھ پولیس اور خان برادرز کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا

جو خان برادرز کے نام رہا جیتنے والی ٹیموں اور اچھی کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی و انعامات تقسیم کی گئیں جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی میں سعید بادشاہ خان، یاسر پلیجو, ہاشم خان، اشرف خان، نے مہمانوں کو سندھی اجرکیں دیں اس موقع پر صحافیوں مقصود احمد جوکیو، سیف الملوک شاہ، امین فاروقی، علی مصطفے پہنور سمیت بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں