ٹھٹھہ ملت ہائیر سیکنڈری اسکول اینڈ کالج دہابیجی میں سالانہ انعامات کی تقریب منعقد 184

ٹھٹھہ ملت ہائیر سیکنڈری اسکول اینڈ کالج دہابیجی میں سالانہ انعامات کی تقریب منعقد

ٹھٹھہ ملت ہائیر سیکنڈری اسکول اینڈ کالج دہابیجی میں سالانہ انعامات کی تقریب منعقد

ٹھٹھہ (امین فاروقی )ملت ہائیر سیکنڈری اسکول اینڈ کالج دہابیجی میں سالانہ انعامات کی تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبہ نے ٹیبلو، خاکے، ڈرامے اور مختلف موضوعات پر تقریریں کرکے ناظرین اور سامعین کو محظوظ کیا۔ تقریب کے مہمان خاص نوشین اختر، قیوم انصاری اور شاہین ظفر نے سالانہ امتحان 2021 میں نمایاں کارکردگی لینے والے طلبہ کو انعامات تقسیم کیے اور اساتذہ کو بھی انعامات دئیے گئے۔

ایڈمن سر فہیم انصاری نے شاندار پروگرام کرنے پر منتظمین مس ماہ زل، مس فائضہ، مس شہبینا، سر حامد رضا اور سر عالم شیر جوکھیو کو سراہا اور خوب داد دی اسکول کی پرنسپل کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال اسی طرح کی تقریب کرکے اپنے شاگردوں اور ٹیچرز کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے تاکہ ان میں لگن اور محنت جاری رہنے کا جذبہ برقرار رہے۔ آخر میں کوارڈنیٹر مس افشاں شاہین نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا تعلیم کا حصول بہت کٹھن کام ہے لیکن اس کا پھل ہمیشہ کامیابی کی صورت میں ملتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں