رحیم اللہ یوسفزئی صحافت کے بلند ترین مینار تھے، ممتازخان یوسفزئی 170

رحیم اللہ یوسفزئی صحافت کے بلند ترین مینار تھے، ممتازخان یوسفزئی

رحیم اللہ یوسفزئی صحافت کے بلند ترین مینار تھے، ممتازخان یوسفزئی

اسلام آباد(بیورورپورٹ) چئیرمین پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فورم ممتازخان یوسفزئی نے معروف صحافی اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحیم اللہ یوسفزئی صحافت کے بلند ترین مینار تھے، ساری زندگی انہوں نے بے لوث اور عوامی صحافت کی، ہمیشہ تنازعات سے دور رہے اور ہر طبقہ فکر میں انکا نام احترام سے لیا جاتا تھا، انہوں نے کہا

کہ میری دبئی سے فون پر مرحوم سے ایک بار بات ہوئی تھی اور میری شدید خواہیش تھی کہ پاکستان میں قیام کے دوران ان سے تفصیلی ملاقات کرونگا جو پوری نا ہوسکی، ممتاز خان یوسفزئی نے کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی صحافت میں ایک منفرد پہچان رکھتے تھے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالی انکی کامل مغفرت کرے اور انکے خاندان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کا حوصلہ دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں