مظفرآباد عالمی ادارہ صحت آزاد جموں وکشمیر کی سربراہ ڈاکٹر بشری شمس کا دورہ 150

مظفرآباد عالمی ادارہ صحت آزاد جموں وکشمیر کی سربراہ ڈاکٹر بشری شمس کا دورہ

مظفرآباد عالمی ادارہ صحت آزاد جموں وکشمیر کی سربراہ ڈاکٹر بشری شمس کا دورہ

آزادکشمیر مظفرآباد (بنارس راجپوت بیوروچیف)مظفرآباد عالمی ادارہ صحت آزاد جموں وکشمیر کی سربراہ ڈاکٹر بشری شمس کا دورہ پروونشنل پروگرام منیجر EPI،انھوں نے اپنے دورے کے دوران نئے تعینات ہونے والے EPI منیجر ڈاکٹر عبدالستار خان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر گفتگوت کرتے ہوئے پروونشنل پروگرام منیجر EPI ڈاکٹر عبدالستار خان نے کہا کہ EPI ادارے کو پورے آزاد جموں وکشمیر میں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں ڈاکٹر بشری شمس کا اہم کردار رہا ہے

عالمی ادارہ صحت آزاد جموں وکشمیر کی سربراہ ڈاکٹر بشری شمس نے EPI پروگرام کی بہتری اور کووڈ 19 کی صورتحال کے حوالہ سے ڈاکٹر عبدالستار خان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ڈاکٹر بشری شمس نے کہا کہ میں اپنے تجربات سے ہمیشہ EPI کو تعاون فراہم کرتی رہوں گی انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ EPI ماضی کی طرح اپنی روایات برقرار رکھے گا۔

ڈاکٹر بشری شمس نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالستار خان ایک اچھے پروفیشنل آفیسر ہیں ان کی سربراہی میں EPI مزید ترقی کرے گا اور عوام کی خدمت جاری وساری رکھے گا۔ڈاکٹر بشری شمس نے مزید کہا کہ کرونا وباء کے دوران EPI کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے جس پر EPI کے تمام آفیسران وسٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں