سجاول میں زمین ہتھیانے اور جعلی کاغذات کے آڑ میں زمیں قبضہ ہوجانے کیخلاف پیدل مارچ کرکے انوکھا احتجاج ریکارڈ 167

سجاول میں زمین ہتھیانے اور جعلی کاغذات کے آڑ میں زمیں قبضہ ہوجانے کیخلاف پیدل مارچ کرکے انوکھا احتجاج ریکارڈ

سجاول میں زمین ہتھیانے اور جعلی کاغذات کے آڑ میں زمیں قبضہ ہوجانے کیخلاف پیدل مارچ کرکے انوکھا احتجاج ریکارڈ

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)سجاول کا متاثر اپنی زمین کا مالک مقامی روینیو عملہ کی جانب سے زمین ہتھیانے اور جعلی کاغذات کے آڑ میں زمیں قبضہ ہوجانے کیخلاف سجاول تا ٹھٹھہ پیدل مارچ کرکے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرا گیا متاثر زمیندار رٹائرڈ ٹیچر عبدالرزاق کھرانی ملاح نے اس دوران میڈیا کو بتایا کہ سجاول ضلع میں موجود میری زمین 6 ایکڑ 8 گنٹا ایراضی پر مشتمل ہے پر بااثر لینڈ مافیا اور روینیو نے ملکر جھوٹے کاغذات بناکر قبضہ کرلیا ہے جو سرا سر ظلم ہے 2008 میں عدالتی حکم پر میرے حق میں فیصلہ آیا

اور قبضہ بھی مجھے ملا اسکے باوجود لینڈ مافیا اور روینیو عدالتی حکم عدولی کرتے ہوئے ایک بار پھر میری زمین پر قابض ہوگئے ہیں اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ ڈی سی سجاول سمیت دیگر عملہ لینڈ مافیا کیخلاف کوئ کاراروائ کرنے سے گریزاں ہے میرے پاس اپنا پرانا تمام ریکارڈ موجود ہے جسمیں میرے والد محمد بچل کہرانی کی 1995 میں بنی ایل پاس بک اور 2008 کا عدالتی حکم بھی شامل ہے اس حوالہ سے اعلی ادارے میری مدد کریں اور مجھے میری زمین واپس دلواکر میرے تحفظ کو یقینی بنائے ذرائع کے مطابق ایک گہری سازش کے تحت ٹھٹھہ/ سجاول کی قیمتی زمینوں پر یہاں کے مقیم جدی پشتی مکینوں سے انکی زمینیں ہتھیانے کا سلسلہ جاری ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہےٌ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں