قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سیریز منسوخ ہونے پر شدید مایوس، بیان جاری کردیا 113

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سیریز منسوخ ہونے پر شدید مایوس، بیان جاری کردیا

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سیریز منسوخ ہونے پر شدید مایوس، بیان جاری کردیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا جبکہ اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں بابر اعظم کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کے اچانک فیصلے سے انتہائی مایوسی ہوئی، یہ سیریز متعدد فینز کے چہروں پر مسکراہٹیں لاسکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے اور ہمیں اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے۔

بابر اعظم نے آخر میں ’پاکستان زندہ باد‘ بھی لکھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پھر یہ خبر سامنے آئی کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا ہے تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں