ٹھٹھہ گاوں عبداللہ کلمتی دھابیجی کے رہائشیوں کا پریس کلب کے سامنے بااثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 129

ٹھٹھہ گاوں عبداللہ کلمتی دھابیجی کے رہائشیوں کا پریس کلب کے سامنے بااثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ گاوں عبداللہ کلمتی دھابیجی کے رہائشیوں کا پریس کلب کے سامنے بااثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)گاوں عبداللہ کلمتی دھابیجی کے رہائشیوں نے پریس کلب کے سامنے بااثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج کرنے والوں میں نور محمد کلمتی، رشید کلمتی، سدھیر کلمتی و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ یہاں کے کچھ بااثر باہر کے لوگوں سے ملکر ہمارے گاوں پر قبضہ کرکے اسکی حیثیت ختم کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہمارا گاوں گذشتہ ستر سال سے پہلے کا ہے

آئے روز اسلحہ بردار لوگ ہمیں ڈرا دھمکاجاتے ہیں دوسری طرف ہمارے مال مویشیوں کے راستے بھی بند کردئے ہیں اور ہمارے مزاحمت پر ہمیں جھوٹے کیس میں پھنسانے کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں جبکہ مذکورہ لوگ ہیوی مشینری کے ذریعے ریتی بجری بھی لے جارہے ہیں جسکی وجہ سے گاوں کی شناخت مٹتی جارہی ہے مظاہرین نے ڈی سی ٹھٹھہ مقامی ایم پی اے اور دیگر عوامی نمائندوں سے اپیل کی ہیکہ وہ اس حوالہ سے ہماری مدد کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں