ضلع مہمند.عوامی نیشنل پارٹی کا مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاج غریب طبقہ فاقہ کشی پر مجبور 172

ضلع مہمند.عوامی نیشنل پارٹی کا مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاج غریب طبقہ فاقہ کشی پر مجبور

ضلع مہمند.عوامی نیشنل پارٹی کا مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاج غریب طبقہ فاقہ کشی پر مجبور

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمند.عوامی نیشنل پارٹی کا مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاج اور پریس کانفرنس۔ موجودہ حکومت میں مہنگائی سے غریب طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہوئے ۔محکموں میں مداخلت اور کرپشن کا بازار گرم ہے۔ نااہل حکومت نئے تجربات کرکے عوام کو ذلیل کررہے ہیں۔ فوری مستعفی ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کی کال پر قبائلی ضلع مہمند میں اے این پی کے ضلعی تنظیم کے زیر اہتمام غلنئی بازارمیں احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

مقررین نے صوابی سے تعلق رکھنے والے سابقہ ایم این اے پرویز خان لالا،اے این پی مہمند کے صدر ملک سیف اللہ خان اور جنرل سیکرٹری حضرت خان مہمند نے کیا۔ انہوں نے تحصیل حلمیزئی میں فائرنگ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کو مختصر کرنے کا اعلان کیا۔ بعد میں مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور صوابی سے اے این پی کے سابق ایم این اے پرویز خان لالا اور مہمند کے صدر ملک سیف اللہ خان نے کہا کہ سابقہ فاٹا کو ان کا حق این ایف سی ایوارڈ اور مقامی نوکریاں نہیں دی جارہی ہے۔ جس سے قبائلی اضلاع مزید مشکلات اور مسائل سے دوچار ہوئے۔

انہوں نے پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی کال پر تمام اضلاع میں مہنگائی کے خلا ف احتجاج جاری ہے۔ اور ضلع مہمند میں ہر تحصیل کے بازارو ں میں عوامی بیداری اور مہنگائی کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے مظاہرے جاری ہے۔مقررین نے موجودہ حکومت کو نا سمجھ اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور قبائل سمیت تمام پختونوں سے اپیل کی کہ وہ مقامی سیاسی رہبرپر اعتماد کرکے اے این پی کو ووٹ دے کر اقتدار میں لائے تو محروم اور مظلوم طبقے کے داد رسی کرکے فاقہ کشی سے نجات دلائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں