ویری فیکیشن کے نام پر اساتذہ کی تزلیل کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، حمید اللہ زڑسواند 139

ویری فیکیشن کے نام پر اساتذہ کی تزلیل کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، حمید اللہ زڑسواند

ویری فیکیشن کے نام پر اساتذہ کی تزلیل کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، حمید اللہ زڑسواند

کوئٹہ ( پ ر ) اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،تعلیمی افسران اساتذہ کی مشکلات میں اضافہ کرنے کی بجائے اُنہیں کم کریں ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ٹیچرز ایسوی ایشن کوئٹہ ڈویژن کے صدر حاجی حمید اللہ زڑسواند جنرل سیکریٹری عظمت اللہ رئیسانی ، سید سلام شاہ ، خالد حسین ، ملک محمد قاسم تاجک اور غلام مصطفی نے غیر رسمی اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ کو جان بوجھ کر مختلف امور میں اُلجھا یا جارہا ہے

ویری فیکیشن کے نام پر اساتذہ کی تزلیل کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی طریقہ کار کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مشکل سے مشکل تر بنایا گیا ہے اُنہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل و مشکلات میں روزبروز ا ضافے کی بڑی وجہ تعلیمی افسران کی غلط پالیسیاں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال ہے جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم کے دفاتر میں ریٹائرمنٹ کیسز کے لیے سفید ریش اساتذہ کئی کئی روز انتظار میں رہتے ہیں فوری نوعیت کے کیسز کی تکمیل میں تاخیری حربے اور تزلیل کسی مہذب معاشرے کے شایان شان نہیں ہیں اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ اساتذہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

اگر ویری فیکیشن کے نام پر جاری غیر ضروری تاخیری حربے ختم نہ کئے گئے تو اُن کے خلاف سخت سے سخت لائحہ عمل اپنایا جائے گا اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ ساری زندگی محکمہ تعلیم کی خدمت کرنے والوں کو زندگی کے آخری حصے میں جس بُری طرح پریشان اور ذہنی اذیت سے دوچار کیا جاتا ہے اس کی مثال کسی بھی دوسرے محکمے میں نہیں ملتی اساتذہ کو کئی کئی رو ز دفاتر کے طواف کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس موقع پر کہا گیا

کہ محکمہ تعلیم کے مختلف دفاتر میں اساتذہ کے سروس ریکارڈ کی فائلوں کا نا ملنا یا گم ہوجانا اور اساتذہ کے سروس امور کی تکمیل میں افسران اوردفاتر کے عملہ کی غلطیاں کسی المیہ سے کم نہیں ہیں تعلیمی افسران اور ماتحت عملہ کی غفلت اور نااہلی کی سزا بھی ریٹائرمنٹ کے وقت اساتذہ کو بھگتنا پڑتی ہے اس موقع پر کہا گیا کہ سفید ریش اساتذہ کے ساتھ تعلیمی افسران اور اُن کے ماتحت عملہ کا شرمناک رویہ کسی باشعور معاشرے کا عکاس نہیں ہوسکتا ۔ ( میڈیا ڈیسک ۔جی ٹی اے کوئٹہ ڈویژن ) تاریخ۔ 19-09-2021

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں