ہارون آباد ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی زیر صدارت اجلاس منعقد , تحصیل ہارون آباد کے تمام عہدیدران و ممبران کا چناؤ کیا گیا 151

ہارون آباد ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی زیر صدارت اجلاس منعقد , تحصیل ہارون آباد کے تمام عہدیدران و ممبران کا چناؤ کیا گیا

ہارون آباد ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی زیر صدارت اجلاس منعقد , تحصیل ہارون آباد کے تمام عہدیدران و ممبران کا چناؤ کیا گیا

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں نائب صدر جنوبی پنجاب شاہد رضا چشتی، محمد امجد سندھو ضلعی صدر بہاولنگر، ایوب عالم ضلعی سینئر نائب صدر، رانا ارشد ضلعی نائب صدر، سید افتخار حسین شاہ ضلعی جنرل سیکرٹری، سید محمد مسعود اقبال تحصیل صدر بہاولنگر، مصطفیٰ رحمانی آف فقیر والی، فیضی مرزا فقیر والی، علی محمد باجوہ اور یونس زرگر نے شرکت کی جس میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل ہارون آباد کے تمام عہدیدران و ممبران کا چناؤ کیا گیا جس میں میاں سہیل ثاقب چئیرمین، حاجی سلیم عاصم صدر،

امین مغل سینیئر نائب صدر، ڈاکٹر ذوالفقار علی قریشی نائب صدر، اعظم حنیف نائب صدر، شاہدحنیف سناٹا جنرل سیکرٹری، ندیم ظفر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ملک شاہد محمود تبسم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، وحید علی واجد جوائنٹ سیکرٹری، حاجی اشتیاق مینجمنٹ سیکرٹری، نوید شاہ سیکرٹری (ایکشن کمیٹی)، عبدالرشید یوسفی فنانس سیکرٹری، ارسلان یوڈی انفارمیشن سیکرٹری (اطلاعت و نشریات)، زاہد ممبر، عابد ممبر، زاہد انور ممبر، خرم شہزاد ملک ممبر، عرفان کھوکھر ممبر منتخب ہوئے تمام عہدیداران و ممبران کو عہدوں پر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے مالا پہنائی گئی اجلاس میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ضلع بہاولنگر کی قیادت نے صحافتی امور پر تبادلہ خیال کیا ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل ہارون آباد کے

نائب صدر ڈاکٹر ذوالفقار قریشی کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے تمام ممبران و عہدیدران کی طرف سے روزنامہ نئی رائے کے چیف ایڈیٹر اکرم چشتی کے خلاف تھانہ رائےونڈ میں ہونے والی جھوٹی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے تمام ممبران و عہدیدران کا کہنا تھا کہ ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کے تحفظات کو یقینی بنایا جائے تمام آنے والے معزز مہمانوں کے لئے زبردست عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں