ہارون آباد ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر کے وفد کی ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد، سے ملاقات 124

ہارون آباد ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر کے وفد کی ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد، سے ملاقات

ہارون آباد ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر کے وفد کی ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد، سے ملاقات

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر کے وفد کی ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد، ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ایس ایچ او تھانہ صدر سے ملاقات اس ملاقات کے موقع پر صحافتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر کے وفد جن میں میاں سہیل ثاقب چئیرمین، حاجی سلیم عاصم صدر، اعظم حنیف نائب صدر، ملک شاہد حنیف سناٹا جنرل سیکرٹری، ندیم ظفر ڈپٹی جنرل سیکرٹری،

ملک شاہد محمود تبسم ایڈیشنل سیکرٹری، حاجی اشتیاق مینجمنٹ سیکرٹری، وحید علی واجد جوائنٹ سیکرٹری، ارسلان یوڈی انفارمیشن سیکرٹری، خرم شہراد ملک ممبر اور عرفان کھوکھر ممبر شامل تھے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر کے وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد مہر وسیم، ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار گجر، ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری محمد رمضان نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی کارکردگی کو خوب سراحا ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد مہر وسیم کا کہنا تھا کہ کسی بھی سائل کو کسی بھی تھانہ کے آفیسران کے متعلق کوئی شکایت ہے

تو وہ بلا جھجھک میرے پاس تشریف لائیں آپ کی شکایات کا ازالہ میرا اولین فرض ہوگا سفارش کی جگہ میرٹ کو ترجیح دیتا ہوں کسی بھی جگہ مشکوک چیز یا مشکوک افراد دکھائی دے تو فوری طور پر اطلاع دے کر ایک اچھے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار گجر نے کہا کہ پولیس اور صحافت کا ساتھ چولی دامن کا ہے ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں

ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد چوہدری محمد رمضان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرکے ہی چین سے بیٹھونگا جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ علاقے میں جرائم کا خاتمہ کرکے امن کی فضاء قائم کی جائے پولیس عوام کی خدمت کے لئے 24 گھنٹے موجود ہے جرائم پیشہ افراد کو آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں