اسلام گڑھ تھانہ کی حدود سے ایک رات میں 2 کاریں چوری پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی 205

اسلام گڑھ تھانہ کی حدود سے ایک رات میں 2 کاریں چوری پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

اسلام گڑھ تھانہ کی حدود سے ایک رات میں 2 کاریں چوری پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

اسلام گڑھ( جاوید اقبال بٹ سے ) اسلام گڑھ تھانہ کی حدود سے ایک رات میں 2 کاریں چوری، پرانا اسلام گڑھ سے چوری ہونے والی 2ڈی کار چور بنگڑیلہ کے مقام پر چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ نکیال سے رشتہ داروں کو ملنے آنے والوں کی ڈاؤن ماڈل 2 ڈی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا،

پولیس تھانہ اسلام گڑھ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، ایک ہی رات میں 2 کاریں چوری ہونے کی وجہ سے شہری شدید ذہنی تناؤ کا شکار، ایس ایس پی میرپور سے چوروں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل، تفصیلات مطابق گزشتہ روز اسلام گڑھ سے ایک ہی رات میں 2 کاریں چوری ہو گئیں طاہر رحمانی پرانا اسلام گڑھ والوں کی
LRL6999
گرلز کالج کے عقب سے چوری کی گئی چور اپنا موٹرسائیکل چھوڑ کر کار لے گئے جسے بنگڑیلہ کے مقام پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے موٹر سائیکل کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی جبکہ دوسرے واقعہ میں نکیال سے اپنے رشتہ داروں کے ہاں آئے ہوئے فیصل ولد یونس کی 2ڈی کار AK 38 ماڈل 1999 چوری ہو گئی موصوف جب صبح 6 بجے واپس جانے کے لیے تیار ہوئے تو دیکھا گاڑی موقعہ پر موجود نہ تھی جس پر انھوں نے فوراً پولیس تھانہ اسلام گڑھ کو اطلاع دی

جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے کار کی تلاش شروع کر دی۔ ایک ہی رات میں ہونے والی 2 چوری کی وارداتوں نے شہریوں کو شدید ذہنی تناؤ کا شکار بنا دیا ہے انھوں نے ایس ایس پی میرپور سے اپیل کی ہے کہ چوروں کو فوری گرفتار کیا جائے اور کار کو برآمد کر کے انھیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں