میاں محمد نواز شریف پر نااہل حکمرانوں نے جھوٹے مقدمات بنائے مگرایک بھی جرم ثابت نہ کرسکے، میاں نورالحسن تنویر 117

میاں محمد نواز شریف پر نااہل حکمرانوں نے جھوٹے مقدمات بنائے مگرایک بھی جرم ثابت نہ کرسکے، میاں نورالحسن تنویر

میاں محمد نواز شریف پر نااہل حکمرانوں نے جھوٹے مقدمات بنائے مگرایک بھی جرم ثابت نہ کرسکے، میاں نورالحسن تنویر

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) میاں محمد نواز شریف پر نااہل حکمرانوں نے جھوٹے مقدمات بنائے مگرایک بھی جرم ثابت نہ کرسکے میاں نوازشریف ببر شیر لیڈر اورمستقبل کے وزیراعظم ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم (ن) کے شیر دل لیڈر ایم این اے میاں نورالحسن تنویر نے یونین کونسلز لیول پر بلوائی گئی ہنگامی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید انکا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی معاونت کے لئے 30 ممبروں کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو حلقہ میں موجود رہے گی اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لئے فرائض سرانجام دے گی اور انشاءاللہ ہم آئندہ بھی عوامی خدمات کو بخوبی انجام دیتے رہینگے

عوامی ایم پی اے ڈاکٹر مظہراقبال چوہدری نے کہا کہ ہم نے بھرپور طریقے سے عوام کی نمائندگی کی ہے اسمبلیوں میں ذمہ داری کے ساتھ آپکے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے اس موقع پر حاجی اشرف السلام، سید انوار شاہ، راجہ شاہد، مشتاق احمد نمبردار، شیخ لطیف انکل، اکرم لوہار، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر کے چیئرمین میاں سہیل ثاقب، صدر حاجی سلیم عاصم، جنرل سیکرٹری شاہد حنیف سناٹا، فنانس سیکرٹری عبدالرشید یوسفی اور ضلعی نائب صدر خرم شہزاد ملک بھی موجود تھے

اس تقریب میں شامل ہونے والے تمام معزز مہمانوں کے لئے بہترین کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا شیر دل لیڈر میاں نور الحسن تنویر ایم این اے نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد و ضلع بہاولنگر کی قیادت کا خلوص دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی خدمات قابل ستائش ہیں میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر کے تمام ممبران و عہدیدران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہماری دعوت پر اس تقریب میں شامل ہوکر تقریب کی رونق کو دوبالا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں