172

آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی محکمہ پولیس سے متعلقہ کھلی کچہریوں میں عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری

آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی محکمہ پولیس سے متعلقہ کھلی کچہریوں میں عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری

خانیوال 24ستمبر21 (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویثرن اور آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردارخان کے احکامات کی روشنی محکمہ پولیس سے متعلقہ کھلی کچہریوں میں عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو مٹا کر شہریوں کے مسائل سے آگاہی فراہم کرنا اوران کے مسائل کو میرٹ کی بنیاد پر حل کرکے دادرسی کو یقینی بنانا ہے‘

ضلع خانیوال میں امن وامان کی فضاء برقراررکھنے کے لیے ممبران امن کمیٹی‘علماء کرام‘تاجربرادری‘صحافی برادری اورمعززین شہری پولیس کیساتھ مثبت تعاون جاری رکھیں‘میری قیادت میں خانیوال پولیس جرائم کے خاتمہ باالخصوص منشیات فروشوں کی بیخ کنی کیلئے سرگرم عمل ہے‘خانیوال پولیس آپ کی ہمدرد ہے‘عوام جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کر یں ان پر ہاتھ ڈالنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے ڈی پی اوآفس میں کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری کے دوران خانیوال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین سے فرداً فرداً ملاقات کی ان کے مسائل وشکایات سنیں اورمتعلقہ افسران کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے مزید کہا

کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں شہریو ں کی عزت و آبرو اور جان و مال کی حفاظت کیلئے منتخب کیا ہے اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہریوں کی توقعات پر پورا اتریں اورقانون پر خود بھی عمل کریں اور شہریوں کو بھی اسکے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کریں‘پولیس افسران تھانہ جات میں آنے والے سائلین کو عزت دیں ان کے مسائل سن کرمیرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں سستی اورغفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں