ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیرصدارت ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا
خانیوال 24ستمبر21(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیرصدارت ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد ہواجس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج CIA و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ڈی پی او نے جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے پولیس افسران کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا
کہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف زیادہ سے زیادہ موثر کاروائیاں عمل میں لائیں‘ ٹارگٹ افنڈرز(TOs) کے خلاف منعظم کاروائیاں کریں‘منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کریں‘پولیس افسران اپنے اپنے علاقو ں میں سٹریٹ کرائم اور وہیکل چوری کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی سے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں غیر قانونی حراست ہرگز قابل قبول نہیں‘ پینڈنگ درخواستوں کو بروقت میرٹ پر یکسو کریں۔انہو ں نے ایس ایچ اوز کو تکمیل ریکارڈ بارے سخت احکامات جاری کیے۔