ٹیسٹ وانٹرویو کی پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ڈرائیور اور کلاس فور ملازمین کی آسامیوں پر تقرریاں نہ کرسکیں
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمندمحکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا پشاور نے ٹیسٹ وانٹرویو کی پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ڈرائیور اور کلاس فور ملازمین کی آسامیوں پر تقرریاں نہ کرسکیں۔ محکمے کے حکام ٹال مٹول سے کام لیکر چوری چپکے سے منظور نظر افراد کو بھرتی کروانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پشاور نے پانچ ماہ قبل ڈرائیور اور کلاس فور ملازمین کی آسامیوں پر ٹیسٹ اور انٹرویو کا عمل مکمل کیا تھا مگر تاحال اس پر امیدواروں کی تقرریاں نہ ہوسکیں۔ اس ضمن میں باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے۔
کہ مذکورہ محکمے کے اعلیٰ حکام صوبائی حکومت کے اہم وزراء کی سفارش پر میرٹ کے بغیر صرف منظور نظر افراد کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔ کہ مذکورہ محکمے کی جانب سے پہلی اشتہار میں آسامیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی تھی۔ مگر جب اس پر ٹیسٹ اور انٹرویو کا عمل مکمل کیا گیا تو انٹرویو کے بعد دوسری اشتہار میں تصحیح کرکے آسامیوں کی تعداد بتائی گئی۔ جو کہ سراسر قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اس ضمن میں قبائلی ضلع مہمند کے امیدواروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ وہ مذکورہ محکمے کے خلاف چھان بین کرکے میرٹ کے اہل امیدواروں کی فہرستیں سامنے لائی جائے۔ بصورت دیگر میرٹ کے برعکس تقرریوں کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے