ڈی پی او محمد علی وسیم کا سروسز ڈیلوری میں بہتری کے لیے تھانہ جات کے وزٹ کا سلسلہ جاری 183

ڈی پی او محمد علی وسیم کا سروسز ڈیلوری میں بہتری کے لیے تھانہ جات کے وزٹ کا سلسلہ جاری

ڈی پی او محمد علی وسیم کا سروسز ڈیلوری میں بہتری کے لیے تھانہ جات کے وزٹ کا سلسلہ جاری

خانیوال 25ستمبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کا سروسز ڈیلوری میں بہتری کے لیے تھانہ جات کے وزٹ کا سلسلہ جاری اس ضمن میں انہوں نے تھانہ سرائے سدھو،چوکی فاضل شاہ اور تھانہ خانیوال کہنہ کا وزٹ کیا۔ڈی پی او نے دوران وزٹ تھانہ جات کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایات کی۔انہو ں نے تھانوں کی عمارت سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا

اورصفائی کا معیار بہتر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔انہو ں نے فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواستوں کو چیک کیا اور پول کام میں ریکارڈ کی تکمیل کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر انہو ں نے تھانہ جات کے ریکارڈ رجسٹر پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ سرپرائز وزٹس کا مقصد ضلعی پولیس کو فرض کی انجام دہی میں الرٹ رکھنا ہے‘ضلع خانیوال کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے پولیس تمام تر دستیا ب وسائل بروئے کا رلائے گی‘پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں تیز کریں اور تھانہ جات میں پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بناتے ہوئے مظلوم کے مددگار بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں