حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں چینی سٹاکسٹ کی میٹنگ 142

حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں چینی سٹاکسٹ کی میٹنگ

حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں چینی سٹاکسٹ کی میٹنگ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں چینی سٹاکسٹ کی میٹنگ ہوئی. جس میں تمام ڈیلرز نے شرکت کی. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مل ریٹ پر چینی مہیا کی جائے گی جو کہ آپ حکومت پنجاب کے مقررہ ریٹ پر فروخت کرنے کے پابند ہونگے.

کوئی بھی چینی ڈیلر اپنا ڈرافٹ متعلقہ شوگر مل کو جو ضلعی انتظامیہ کو بتائیں گی جمع کروا کر چینی وصول کرکے انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق دکانداروں کو تقسیم کرے گا. اس موقع پر چوہدری شہزاد اکرم، ملک اسلم، اشفاق وینس، محمد ندیم چشتی، آصف سندھو، محمد ناصر ، محمد عثمان اور دیگر سٹاکسٹ ڈیلر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں