اساتذہ کی خدمت اور سرکاری سکولوں کی ترقی اولین فرض سمجھتے ہیں ، محمد ہاشم کاکڑ 136

اساتذہ کی خدمت اور سرکاری سکولوں کی ترقی اولین فرض سمجھتے ہیں ، محمد ہاشم کاکڑ

اساتذہ کی خدمت اور سرکاری سکولوں کی ترقی اولین فرض سمجھتے ہیں ، محمد ہاشم کاکڑ

پشین ( پ ر) جی ٹی اے اساتذہ کی خدمت اور ضلع بھر کی تعلیمی ترقی کو اولین فرض سمجھتا ہے ، ہر فورم پر اساتذہ کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اپنے موقف سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع پشین کے صدر محمد ہاشم کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جی ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کے چیئر مین صلاح الدین ،ضلعی کابینہ کے عارف ترین ، انتخاب عالم پانیزئی ،محمد سعید، قاری محمد اقبال شاہ ، تحصیل نانا صاحب کے صدر محمد عظیم تارن اور تحصیل پشین کے صدر عبدالغفار کاکڑ بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

شرکاء نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کے لیے جی ٹی اے پشین ہراول دستے کا کردار ادا کررہاہے اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کے حل اور ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کی بہتری کے لیے کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کسی بھی موڑ پر اپنے موقف سے دستبردار ہوں گے اُنہوں نے کہا کہ میں پسند وناپسند کی بنیاد پر تبادلوں کو کسی بھی صورت میں قبول نہیںکیاجائے گا اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پشین کی ہیڈ مسٹریس کے بلاجواز تبادلے پر بھی اظہار خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ اس مسلہ کے فوری حل کے لیے ڈویژنل کابینہ سے بھی بات چیت کی گئی ہے

اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ ہیڈ مسٹریس کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے بصورت دیگر اس کے خلاف بھر پور لائحہ عمل اپنانے پر مجبور ہوں گے اجلاس کو بتا یا گیا کہ ضلع پشین میں تعینات ہونے والے سی ٹی ایس پی کے کامیاب اساتذہ کی تنخواہوں کا اجراء آخری مرحلے میںہے اس مسلہ کے حل کے لیے عارف ترین کی کوششوں کو سراہا گیا اس موقع پر مزید کہا گیاکہ حالیہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایس ٹیز کی تنخواہوں کے اجراء کے لیے بھی ضلعی خزانہ آفیسر سے بات چیت کی گئی ہے اُنہوں نے اس مسلہ کے فوری حل کی بھی یقین دہانی کروائی ہے اس موقع پر اجلاس کو بتا یا گیا کہ ضلعی تعلیمی دفاتر میں اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی کابینہ کے اراکین کی موجودگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں